لاہور کے علاقے مغلپورہ میں ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر موٹر س??ئی??ل سوا?? کو 1 لاکھ 54 ہزار روپے کا جرمانہ کر کے ب??ئی?? تھانے میں بند کردی گئی، یہ اب تک کا کسی بھی موٹرس??ئی??ل سوار کا کیا گیا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹرس??ئی??ل سوار نے مسلسل 73 بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی جبکہ 9 مرتبہ ٹریفک سگنل، 3 مرتبہ ون وے اور 1 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی ہے۔
موٹرس??ئی??ل سوا?? کو 86 مرتبہ خلاف ورزی پر 01 لاکھ 54 ہزار روپے کا جرمانہ کر کے موٹرس??ئی??ل کو تھانے بند کروادیا گیا جبکہ چالان جمع کروانے کے بعد موٹرس??ئی??ل حوالے کی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے اور آرٹیفشل انٹیلیجینس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ سیف ??ٹی کو پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس ایش??ین?? مینجمنٹ سسٹم سے انٹیگریڈ کردیا گیا، منظم ٹریفک کے لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔