وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنا دورہ چین مکمل کر کے خصوصی طیارے کے ذریعے گوانگ زو سے لاہور پہنچ گئیں، پا??ٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کو سخت سکیو??ٹی میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا رائیونڈ پہنچا دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز ش??یف دس رکنی وفد کے ہمراہ 8 دسمبر کو چین روانہ ہوئی تھیں اور اپنا 8 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد گوانگ زو سے لاہور پہنچ گئیں۔ ایئرپورٹ پر مریم نواز کو چین کی ڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلیٰ حکام نے رخصت کیا تھا۔
اس سرکاری دورے کے موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری ،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز ش??یف نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے اے آئی فورس ٹیک کا دورہ کیا اس کے علاوہ بلیو ٹیک ائیر الائنس، ہائی جیا میڈیکل ، شی ج?? تان اسپتال اور بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے بھی دورے کیے۔ انہوں نے کیمونسٹ پا??ٹی آف چائنا کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چین کے منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے ماحولیاتی آلودگی پر کانفرنس سے کلیدی خطاب بھی کیا اس کے علاوہ شنگھائی میں کیمونسٹ پا??ٹی آف چائنا کی میوزیم جنکو سولر کمپنی، ایکسپریمنٹل اسکول، ہواوے ٹیکنالوجیز ، بی جی آئی جینو مکس اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے بھی کیے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز ش??یف نے چائینہ کی حکمران جماعت کے اعلی سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا اس کے علاوہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔